شام ہے
میری آنکھوں میں دیکھا
تو اس نے کہا
میں نے دیکھا
تو چاروں طرف دھوپ تھی
صبح کے رنگ تھے
اور کہیں سائے میں
کونپلوں پر چمکتی ہوئی
اوس تھی
دور تک آسماں پر
کوئی ابرپارہ نہ تھا
اس کی آنکھوں میں
کوئی ستارا نہ تھا
کونپلیں خشک تھیں
پیڑ بے رنگ تھے
میرے چاروں طرف
دھوپ ہی دھوپ تھی
اس کی آنکھوں میں دیکھا تو
میں نے کہا
شام ہے
شام ہے!!!