Notifications
Clear all
Topic starter
29/09/2019 7:22 صبح
یہ میرا آخری خط ہے
مجھے تم سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا
نہ کوئی کال کرنی ہے
نہ کوئی خط بھی لکھنا ہے
مری ویران آنکھوں کو
ترا رستہ نہیں تکنا
کہ دل میں کچھ نہیں رکھا---
یہ میرا آخری خط ہے
مجھے اپنے سبھی کاغذ جلانے ہیں
قلم کو توڑ دینا ہے، سیاہی پھینک دینی ہے
ترے بخشے ہوئے تحفے
کتابیں، ڈائریاں ساری
جلا کے راکھ کرنی ہیں---
یہ میرا آخری خط ہے
پھر اس کے بعد اسی دکھ میں صفِ ماتم بچھانا ہے
سیہ کپڑے پہننا ہیں، فقط آنسو بہانا ہیں
مجھے جی بھر کے رونا ہے
یہ میرا آخری خط ہے
عکاشہ سحر
This topic was modified 5 سال ago by admin